منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے عمران خان کی طرح افواج پاکستان میں بغاوت کی کال نہیں دی،ادارو ں میں دراڑیں نہیں ڈالیں، مریم اورنگزیب

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران خان گھٹیا اور گری ہوئی حرکتوں سے فارن فنڈنگ سے نظر نہیں ہٹا سکتے، عمران خان اپنا موازنہ نواز شریف سے کیسے کر سکتے ہیں، نواز شریف نے ملک کو

ایٹمی قوت بنایا، سی پیک دیا، ملک کے دفاع کو مضبوط کیا، عمران خان کی طرح افواج پاکستان میں بغاوت کی کال نہیں دی، اداروں میں دراڑیں نہیں ڈالیں، عمران خان فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کا چیئرمین ہے جس نے 2008 اور اس سے پہلے فارن فنڈنگ لی، جھوٹے حلف نامے جمع کرائے ،عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلوائی، 15 منٹ تک عمران خان کے چیف آف اسٹاف کا بیپر ٹی وی پر چلتا رہا، عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے پسینہ بھی آ رہا تھا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ چار سال اس ملک پر نالائق اور نااہل وزیراعظم مسلط رہا، عمران خان نے چار سال تک ملک کو لوٹا، عوام کو بے روزگار کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کا چیئرمین ہے جس نے 2008 اور اس سے پہلے فارن فنڈنگ لی۔ انہوںنے کہاکہ 2008ء سے 2013ء تک لی گئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آچکا ہے جس میں پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہو چکی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق عمران خان نے پانچ سال تک جعلی بیان حلفی جمع کروائے،

عمران خان نے 351 فارن کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ وصول کی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان میں کمپنیوں سے بھی ممنوعہ فنڈنگ لی، یہ تمام فنڈنگ الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے،یہ چور اور فارن ایجنٹ آٹھ سال کے بعد پکڑے گئے ہیں،یہ ایسے فارن ایجنٹ ہیں

جنہوں نے ایک سیاسی جماعت کا سہارا لیا اور اس سیاسی جماعت کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان سے سوال کریں کہ انہوں نے ان کی پارٹی کو کیوں فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر کروایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات 2008ء سے 2013ء تک کی ہیں، 2013ء سے بعد کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں کہ جو فارن فنڈنگ اس عرصے

میں آئی وہ کہاں گئی؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایف آئی کے اندر تحقیقات جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ عمران خان نے اس ملک کے خلاف سازش کی،وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شرمناک حرکت کر کے ملک کے خلاف زہریلا کھیل کھیل کر اپنی فارن فنڈنگ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے نظر ہٹا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلوائی، انہیں جب

بھی جواب دینا ہوتا ہے یہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شہداء کے خلاف اپنے ٹرولرز کے ذریعے سوشل میڈیا پر پوری مہم چلائی، عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے اے آر وائی پر اس ٹرانسکرپٹ کو پڑھا جو عمران خان کا لکھا ہوا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس ٹرانسکرپٹ میں ریڈ لائن کراس ہوئیں، ان کا افواج پاکستان میں بغاوت کو اکسانے کا منصوبہ تھا،یہ کہا گیا کہ لانس نائیک سے لے

کر بریگیڈیئر تک کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، انہیں سیاست سے منسلک کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے کال دی کہ اگر کوئی ہائی کمان بات کرے تو اس سے بغاوت کرنی ہے،۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 15 منٹ تک کسی وقفے کے بغیر یہ بیپر اے آر وائے پر چلتا رہا، ان تمام چیزوں سے نظر ہٹانے کے لئے عمران خان کل دو جھنڈے لگا کر جھوٹ بولتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے

کہ وہ بطور فارن ایجنٹ پکڑے گئے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بھی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر کروا دی۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہونے پر آج پی ٹی آئی کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان غیر ملکی کمپنیوں اور افراد سے پیسہ منگواتے رہے،عمران خان کل بیٹھ کر جب الزامات لگا رہے تھے تو اس وقت یہ بھی بتا دیتے کہ غیر ملکیوں سے انہوں نے کتنے پیسے

لئے۔انہوںنے کہاکہ عارف نقوی عمران خان کے فرنٹ مین تھے، عمران خان نے چیریٹی فنڈ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے چار ملازمین طاہر اقبال، محمد ارشد، نعمان افضل اور محمد رفیق اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان ملازمین نے بیان دیا ہے کہ ان سے خالی چیک لے لیا جاتا تھا اور انہیں کچھ پتہ نہیں کہ یہ فارن فنڈنگ

کہاں سے آتی تھی اور کہاں جاتی تھی، ان کے اکائونٹس سے یہ رقم نکال لی جاتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان شہداء کے خلاف زہریلا کھیل کھیل کر فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ سے نظر ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 351 کمپنیوں سے لیا گیا پیسہ کہاں خرچ کیا؟، یہ پیسہ کشمیر کا سودا کرنے، ملک کی معیشت تباہ کرنے، نوجوانوں کو بے روزگار کرنے، ملک کے اندر ڈاکہ ڈالنے، ملک کے

دفاع کو کمزور کرنے پر خرچ ہوا، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈنگ کا پیسہ پکڑا گیا تو ملک میں فتنہ، فساد، انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اداروں کے درمیان دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ان گھٹیا اور گری ہوئی حرکتوں سے فارن فنڈنگ سے نظر نہیں ہٹا سکتے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ

عمران خان اپنا موازنہ نواز شریف سے کیسے کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک دیا، ملک کے دفاع کو مضبوط کیا،نواز شریف نے عمران خان کی طرح افواج پاکستان میں بغاوت کی کال نہیں دی، اداروں میں دراڑیں نہیں ڈالیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کو بنانے والوں میں سے ہیں،نواز شریف نے اس ملک میں آئین کی پاسداری کا نعرہ بلند کیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ

لگایاجبکہ عمران خان نے اداروں سے کہا کہ آپ نیوٹرل نہیں رہ سکتے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اداروں سے کہتے ہیں کہ وہ ان کی سیاست کے لئے اپنا کردار ادا کرے، عمران خان نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود آئین شکن اور فارن ایجنٹ ہیں، عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ملک میں سیاسی جماعت کا نام استعمال کر کے فارن فنڈنگ ایک منصوبہ کے تحت

حاصل کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جب چوری پکڑی گئی، ڈاکہ پکڑا گیا، سارا کچھ برآمد ہو گیا تو چور ہر روز بیٹھ کر دوسروں پر الزام لگاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار سال عمران خان کی حکومت تھی، انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کی قیادت، اپوزیشن کی بہنوں بیٹیوں پر جھوٹے کیسز بنائے، نیب چیئرمین کو اس کی فلمیں دکھا دکھا کر کمپرومائز کیا۔ انہوںنے کہاکہ طیبہ گل کو وزیراعظم ہائوس کے اندر اغواء کر کے رکھا تاکہ وہ چیئرمین نیب کے ثبوت فراہم کرے، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ تک کیسز بھیجے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…