جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو پسینہ ایکسرسائز کی وجہ سے آیا، فواد چوہدری

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں،ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے انکی حکومت کو تسلیم کرو،پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی

جائے گی جو عوام بنائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جاتا ہے کہ انکی حکومت کو تسلیم کرو،پاکستان کے عوام نے یہ حکومت نہیں بنائی،پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائیگی جو عوام بنائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں،یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں، ان کی وجہ سے پا کستان مزیدمشکلات میں جائیگا،اس وقت انکا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دبایا جائے،یہ سمجھ رہے ہیں کچھ میڈیا گروپس مینج کر لیے اب عوام کو بھی کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پہلے ہی خراب تھے اب مزید خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل 90 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے، اس وقت تو تیل کی قیمت میں 50 روپے کم ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہماری ایکسپورٹ27 فیصد گرگئی ہے،بجلی قیمتیں اتنی بڑھادیں کہ لوگوں کیبس سے باہر ہوگئی ہیں، دنیا بھر میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم پاکستان میں بڑھا دی گئیں،

وہ سفید پوش لوگ جن کی ماہانہ آمدن 25 ہزار سے لیکر 2 لاکھ تک ہے انکی کمر ٹوٹ گئی ہے تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اس سے غرض نہیں وہ کہتے ہیں کہ میرا مہنگائی اور قیمتوں سے لینا دینا نہیں بینک کرپٹ سے بچا رہا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں، جس طریقے سے تقسیم کی کوشش کی گئی یہ افسوسناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان

کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔ عمران خان نے جو کچھ بھی کیا وہ عوام کیلئے کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب حقیقی آزادی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے پرسوں لاہور میں پی ٹی آئی عظیم والشان اجتماع کرنے جا رہی ہے،لاہور کے دل تحریک انصاف کیساتھ دھڑکتے ہیں، لاہوری ثابت کریں گے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو جب سے وزیر بنایا گیا وزارت

اطلاعات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے،(ن)لیگ کی وزیر اطلاعات ہر وقت کینڈی کرش کھیلتی رہتی ہیں، سرکاری ٹی وی ریٹنگ میں اوپر جا رہا تھا انہوں نے اسکا بھی بیڑہ غرق کردیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے آج فرمایا کہ عمران خان کو پسینے آ رہے تھے، عمران خان روزانہ دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں، لیگی لیڈر شپ نے کبھی محنت کی ہو تو انہیں پتہ ہو پسینہ کیسے آتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پسینہ ایکسرسائز کرنے کی وجہ سے آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…