اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہنسنے سے مضر صحت کولیسٹرول کم ہوتا ہے، تحقیق

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ہنسنا انسان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہاں تک کہ یہ انسان کو امراضِ قلب سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔دی ہارٹ فائونڈیشن کے مطابق ہنسنے سے انسان کی صحت پر پڑنے والے اثرات کسی بھی قلبی ورزش کے برابر ہوتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہنسنے سے انسان کے دل کی دھڑکن بہتر اور جسم سے اتنی ہی کیلوریز کم ہوتی ہیں جتنی کہ چہل قدمی کرنے سے ہوتی ہیں۔ ہنسنے کا عمل جسم سے ایسے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جوکہ صحت کے لیے مضر ہو جبکہ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔تحقیق کے دوران کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ذیابیطس کے مریضوں میں ایک سال تک روزانہ آدھا گھنٹہ ہنسنے کے مثبت اثرات دیکھے گئے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہنسنے کے دوران شریانیں نائٹرک آکسائیڈ خارج کرتی ہیں جو کہ ان شریانوں کے کھلنیکا سبب بنتی ہے۔اس حوالے سے ایک اور تحقیق جوکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کی گئی، مزاحیہ ویڈیو اور شریانوں میں پیدا ہونے والی فوری لچک کے درمیان تعلق بھی سامنے آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…