شہباز گل نے کس کی ایما پر میڈیا میں بیان دیا؟ گرفتار پی ٹی آئی رہنما کیلئے ایک اور بری خبر

11  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ریاستی اداروں کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی آواز میچ کرانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے

مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے موبائل فون کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کی آواز میچ کرنے کے لیے ایف آئی اے نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبرز کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے، پوچھ گچھ جاری ہے کہ شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان میڈیا میں دیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان اور ماضی کی تنقیدوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جو فوج کی آئینی ذمہ داری کی حدود میں نہیں، اس پر تنقید کرنا تو 1947 سے ہے،اس تنقید سے تو حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ بھری ہوئی ہیے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گِل نے جو کچھ کہا وہ تو اْکسانا ہے، میرے خیال میں شہباز گل کے بیان اور ماضی کی تنقیدوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…