جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بڑے انتخابی دنگل سے پہلے پی ٹی آئی کو 2 بڑے جھٹکے ، مشکلات میں اضافہ

datetime 7  اگست‬‮  2022 |

پشاور،کراچی(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے پشاور نے اسد قیصر کو نوٹس بھیج دیا ۔ ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 11اگست کو 11 بجے طلب کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے پشاور نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس بھیج دیاہے۔ سابق سپیکر اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے طلب کر لیا ۔اسد قیصر کو 11اگست کو طلب کیا گیا ہے ۔ 11 اگست کو اسد قیصر ایف آئی اے پشاور میں پیش ہونگے۔ایف آئی اے نے میاں محمود الرشید کو بھی نوٹس جاری کردیا انہیں بھی 11اگست کو طلب کیا گیا ہے ، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔مذکورہ ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم کے دیگر ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئوف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔کمیٹی فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکائونٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرے گی۔ٹیم کی جانب سے ایس اینڈ سی پی سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔کمیٹی تحقیقات میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈکوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شئیر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…