بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایک غیر تعلیم یافتہ شخص کی پرنسپل سیکریٹری کی پوسٹ پر تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

datetime 5  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ میاں دائود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی پنجاب کی تعیناتی آئین و قانون کے خلاف ،قانون کے مطابق ایک سروس کیڈر کا افسر دوسرے سروس کیڈر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا،

محمد خان بھٹی کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے سے ہٹا کر بطور پرنسپل سیکرٹری تعیناتی کے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے، ٹرانسفر پوسٹنگ کا پہلا سادہ نوٹیفکیشن، دوسرا نوٹیفکیشن ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کا کیا گیا، ریکارڈ کے مطابق دونوں نوٹیفکیشن چودھری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلی پنجاب حلف اٹھانے سے پہلے ہی جاری کئے گئے۔درخواست میں نشاندہی کہ گئی ہے کہ ایک سروس کیڈر بدل کر دوسرے سروس کیڈر میں تعیناتی پر پابندی ہے، پرنسپل سیکرٹری کی آسامی ایس اینڈ جی اے ڈی کا کیڈر ہے، پرنسپل سیکرٹری کی آسامی پر صرف سول سروس یا پی ایم ایس سروس کا افسر تعینات ہو سکتا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک غیر تعلیم یافتہ شخص کو انتہائی پڑھے لکھے سرکاری افسران کا سربراہ لگا دیا گیا ہے، غیرتعلیم یافتہ شخص کی ایک بڑے صوبے کے سرکاری افسران کے اوپر تعیناتی گڈگورننس کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے، سیاسی بنیادوں پر پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران سیاسی دبائو کا شکار ہیں یہاں تک کہ چیف سیکرٹری پنجاب بھی ایوان وزیر اعلی کے سیاسی دبائو کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں،سیاسی بنیادوں پر قانون کی بدترین خلاف ورزی کے بعد پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی پنجاب کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، پرنسپل سیکرٹری کی غیرقانونی تعیناتی پنجاب کو سندھ کی طرز پر بیڈگورننس کا شکار کرنے کی سازش ہے، سپریم کورٹ ڈیپوٹیشن پر ایک کیڈر کے افسر کی دوسرے کیڈر میں تعیناتی کے غیرآئینی ہونے کا اصول طے کر چکی ہے۔ استدعا ہے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…