وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشروط اعلان کر دیا

  جمعہ‬‮ 5 اگست‬‮ 2022  |  11:44

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پنجاب اسمبلی تحلیل کرے تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آج خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرے، کل قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں،قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کرادیں ایسی صورت میں یقین دہانی کراتاہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی سے چلی جائے تو ضمنی الیکشن ممکن نہیں ،مخلص ہیں توصبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎