پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

”فارن ایجنٹ”کی ”فارن ایڈڈ”پارٹی کے ہیلی کاپٹر کے چند مناظر مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کی تصاویر شیئر کر دیں

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے کہاہے کہ ”فارن ایجنٹ”کی ”فارن ایڈڈ”پارٹی کے ہیلی کاپٹر کے چند مناظر۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ فارن

ایجنڈے کے مطابق ملک میں فتنہ، فساد، انتشار پھیلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت جو اِس نے تباہ کی ٹھیک نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی جو اِس نے کی کم نہ ہو اور نوجوانوں کو روزگار جو اِس نے چھینا نہ ملے لیکن اِس فارن ایجنٹ کا فارن فنڈڈ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کا دکھ بانٹنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ نہیں جاسکتا کیونکہ جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی اور نہ فارن فنڈر اور ایجنڈا اجازت دیتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میںسینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے، دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کرنے والوں نے خود 13 اکائونٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…