ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامن ویلتھ گیمزمیں میڈلز جیتنے والوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سرفخر

سے بلند کر دیا ہے، کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا مجھے اپنے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے۔انہوں نے کہا ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…