بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

حکومت نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا، کنٹینرز پہنچا دیے گئے

datetime 4  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ضلعی انتظایہ نے پی ٹی آئی مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگائے ہیں۔اسلام آباد پولیس

کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈزون میں تعینات ہوگی۔پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر(آج) سہ پہر 3بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کی قیادت اسد عمر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پارٹی قیادت نے کہاکہ یہ پرامن احتجاج ہوگا، فورسز سے ٹکراؤ یا کسی توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتے۔ا وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…