ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلی سماعت میں اڑا دے گی، شیخ رشید

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعنہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اڑا دے گی۔سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، عمران خان کے خلاف ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کیا گیا۔

سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں ای سی پی کا فیصلہ اڑا دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ماضی کی طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، عمران خان نے قوم کو شعور دے دیا ہے کہ عوام فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں، اس حکومت اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت تمام ادارے قوم کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ایسے حالات میں جب ملک بد ترین معاشی حالات کا شکار ہے، پڑوسی ملک کے حالات خراب ہیں، ایسے میں ملک کے مقبول رہنما سے پنگا لینا ملک کی خدمت نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے فتح کا دن ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے کہ جس سے ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پہلی سماعت میں ہی اس فیصلے کو اڑا دے گی، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹس کا بیک وقت جائزہ لینا چاہیے۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ مخالفین عمران خان کے خلاف کیس کو جہاں مرضی لے جائیں، ان کے خلاف اب کچھ نہیں ہوسکتا، پہلے عمران خان کے ساتھ الجھا جا سکتا تھا مگر آج یہ ممکن نہیں ہے، مخالفین سپریم کورٹ میں جائیں، ہائی کورٹ میں جائیں مگر یہ کیس ختم ہوگا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین نے عارف نقوی کو ایسے بنا کر پیش کیا جیسے وہ پتا نہیں کیا ہے۔

میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف نے اسامنہ بن لادن سے پیسے لیے، تمام سرمایہ کار اپنے مفادات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو فنڈز دیتے ہیں۔شیخ رشید نے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجا کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لیے وہ خود استعفیٰ دے دیں، پی ٹی آئی کے نزدیک چیف الیکشن کمشنر سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

ایک شخص کے لیے اداروں اور ملک کو اتنا خطرہ نہیں لینا چاہیے، عوام سیاست سے اکتا چکے ہیں، وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی گرما گرمی میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے اوپر ہماری قانونی ٹیم اپنی رائے سامنے لے کر آئے گی، نوٹس کا جواب دیں گے تاہم الیکشن کمیشن کے خلاف ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک پہلے باقی سب بعد میں ہے، سب سے پہلے ملک کو بچانا ہے، جو دنیا میں ملک تباہ ہوئے وہ معیشت کی وجہ سے ہوئے، اس وقت ہماری معیشت شدید بحران میں ہے، خدا کا شکر ہے آج کے فیصلے سے کوئی ایسا بحران نہیں ہوگا جسے مینج نہ کیا جاسکتا ہوں، یہ ایسا فیصلہ ہے جسے کورٹ پہلی سماعت میں اڑا دے گی۔سابق وزیر نے کہا کہ سب کیلئے ایک اصول ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹ دیکھے جانے چاہئیں جبکہ یہ سب اوورسیز پاکستانیوں کی توہین ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…