ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سے ملاقات کے بعد پرویز الہٰی کا جارحانہ انداز، ایک اور دبنگ فیصلہ

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 86تحصیلوں میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔انہوں نے کہا کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر ومرمت کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سانپ کے کاٹنیاور ہیضہ سے بچاؤ کی ادویات میڈیکل کیمپس میں دستیاب ہونی چاہئیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا جائے اور ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…