ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے سخت شرائط رکھ دیں

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔سابق وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ کابینہ حصہ بننے والا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا ‘ صوبائی وزراء کو 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہو ر،گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں –

ملاقات کرنے والوں میں خواتین اور اقلیتی ایم پی ایز بھی شامل تھے-عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے-مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، مستحکم جمہوری حکومت آنے تک معاشی بحران نہیں جائے گا- حالات مزید مشکل ہوسکتے ہیں،ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے- کرپٹ حکمران آتے ہیں تو ملک نیچے جاتے ہیں -انہوں نے مزید کہاکہ حقیقی سیاست عبادت کے مترادف ہے-یہاں لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے- بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے-قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں -عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ابھی تک پے درپے شکست کے صدموں سے باہر نہیں آسکی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے-ممبرشپ کیلئے وقت موزوں ہے،جنرل الیکشن کو مدنظر رکھ کر تنظیم سازی کی جائے-ملاقات میں ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نظریے اور اصول کی سیاست کرنے والے ارکان اور کارکن عزت و تکریم کے مستحق ہیں -جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے والوں کا وقت گزرچکا ہے-

جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ تھا،ہے اور رہے گا-سابق وزیر راجہ بشارت نے کہاکہ تنظیم سازی میں ارکان اسمبلی سے مشاورت یقینی بنائی جائے- یاور بخاری نے کہاکہ دباؤ کے باوجود کارکنوں کا عزم اور حوصلہ قابل تحسین ہے۔ سابق وزیر ہاشم جواں بخت نے کہا کہ مختص فنڈ اب جنوبی پنجاب میں ہی خرچ ہوں گے-

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لاہور نے ضمنی الیکشن میں ثابت کردیا کہ لاہور اب پی ٹی آئی کا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ لاہور کے زیرتکمیل پراجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے اجلاس میں اپنے حلقوں کی ترقی اورعوامی مسا ئل کے حل سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں – اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔سپیکر سبطین خان، ڈپٹی سپیکر واثق قیوم اور نو منتخب ایم پی اے خاتون سائرہ رضا کو مبارکباد بھی دی گئی-

سابق وفاقی وزراء، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، شفقت محمود، عامر کیانی،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ڈپٹی سپیکر واثق قیوم،چیف وہپ عباس علی شاہ،شہباز گل،حافظ فرحت عباس اور دیگر بھی شریک تھے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…