منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی آبی جارحیت،سیلابی پانی چھوڑ دیا

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)موسمیاتی تغیرات کا شکار پاکستان پر بھارت نے آبی جارحیت کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کے

مقام پراونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسیزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑاگیا ،سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ موسمیاتی تغیرات کا شکار پاکستان پر بھارت نے آبی جارحیت کرڈالی اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔فلڈ کمیشن نے دریائے چناب اورراوی کے ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…