بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملکی سرمایہ کاردلبرداشتہ ہوکر پاکستان میں سرمایہ لگانے کی بجائے بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے لگے ، تشویشناک صورتحال

datetime 31  جولائی  2022 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ ایک غیر ملکی اور غیر سرکاری ادارے ’’پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ‘‘کے مطابق دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانیوں کا دس میں سے آٹھواں نمبر ہے۔ ملکی حالات سے دل برداشتہ

سرمایہ دار پاکستان سے بیرون ممالک شفٹ ہورہے ہیں۔ جس ملک کا سرمایہ دار اپنا سارا سرمایہ دوسرے ممالک میں منتقل کررہے ہیں، وہاں معیشت کیسے درست ہوسکتی ہے۔ ملکی حالات دن بدن دگرگوں ہوتے چلے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مدرسین کے اہم اجلاس اور لاہور شہر میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 48لاکھ پاکستانی مشرق وسطیٰ میں آباد ہیں۔ 21لاکھ سے زائد پاکستانی یورپ کے مختلف ممالک میں جبکہ 13لاکھ شمالی امریکہ میں، تین لاکھ کے قریب افریقہ میں ، دولاکھ سے زائد ایشیا اور مشرق بعید جبکہ آسٹریلیا میں آباد پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ دیار غیر میں آباد اتنی بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی، ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 8ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے سنجیدہ منصوبہ بندی کرے۔ بد قسمتی سے ہر دور حکومت میں نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے۔دریں انثاء محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں مدرسین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرہ کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔

جس کے ذمہ بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔وہ معاشروں کی تربیت کرتا ہے اور اخلاقی لحاظ سے ان کو مضبوط بناتا ہے۔ استاد کی عزت و تکریم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ اپنے خدو خال وضع نہیں کرسکتا۔ اخلاقی اقدار کی مضبوطی اور تشکیل معاشرہ کے فرائض کو بخوبی سر انجام دینے کے لیے اساتذہ کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…