اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فواد چوہدری کو پنجاب میں اہم وزارت دیے جانے کا امکان

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران

وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی دکھانے والے وزرا ء ایک بار پھر کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ چند مزید افراد کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون،ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ کیلئے فوادچوہدری اور عمرسرفرازچیمہ کے نام زیر غور ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کو کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قلمدان دیا جائے گا۔محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، جبکہ کابینہ کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…