جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اورپریس کانفرنس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے۔اس صورتحال میں ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنے صوبے کی صورتحال پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈیا صارفین نے کوئٹہ کی بجائے وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔فرح شاہ نے پریس کانفرنس سادہ انداز کی بجائے اس تیاری سے کی جیسے وہ کسی تقریب میں شرکت کررہی ہوں، اس پر ناقدین نے ان پر کڑی نکتہ چینی کی۔دوسری جانب فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ کو بند کر دیں، ہم جلد سوشل میڈیا پہ بھی کام کریں گے ، میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکی کیونکہ مجھے اپنے لوگوں کی مشکل میں ان کے ساتھ رہنا ہے۔بلوچستان کے بچوں اورلوگوں کی بے بسی دیکھیں اورترجمان کا دیکھیں لگتا ہے کسی بیوٹی کونٹیسٹ میں حصہ لینے آئی ہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر فیشن کرنے کے بجائے بلوچستان میں جا کر ڈوب مرو اتنا پانی ہے وہاں کہ تم جیسے بھی ڈوب سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کو چھوڑ دیں، میڈیا بھی تصویر کے دونوں رخ دکھائے، ہم اپنے عوام کے غلام ہیں ان کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا کتنا زیادہ دکھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…