پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

11 ارکان ڈی نوٹیفائی،پی ٹی آئی صفوں میں کھلبلی بچنے کیلئے کس سے خفیہ رابطے کرلئے؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی

اسمبلی نے سپیکر سے بالواسطہ خفیہ رابطے کئے ہیں تاکہ ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہ بھجوائے جائیں اور وہ ضمنی الیکشن سے بچ سکیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کا قیادت پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ورنہ ضمنی الیکشن کی صورت میں وہ مشکل میں پھنس جائیں گے۔ممبران اسمبلی کے مطابق اسمبلی کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔ ضمنی الیکشن میں وہ کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ الیکشن پر انہیں کروڑوں روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ دوسری جانب عمران خان حکومت پر جلدی الیکشن کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے، پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیر قانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…