پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایک دو دن میں حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیں گے،فواد چوہدری

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء وسابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایک دودن میں فیصلہ کرلیں گے کہ حکومت کو کب گھر بھیجنا ہے،حکمران احمقانہ فیصلے کررہے ہیں جن کی انہیں خودسمجھ نہیں ،معیشت تباہ حال ،لوگ پریشان ہیں

اور یہ اپنے مفادکاسوچ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارے ایک دوپوائنٹس ہیں جس پر کام ہو رہا ہے بس ایک دو روز میں حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ گڑھے میں گر گئے ہیں تو اسے مزید گہرا نہیں کرتے ،نکلنے کی کوشش کرتے ہیں موجودہ حکمران انتہائی احمقانہ فیصلے کررہے ہیں جن کی انہیں خودسمجھ نہیں ،معیشت تباہ حال ہے،لوگ پریشان ہیں اور یہ اپنے مفادکاسوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی چالاکی ہے بحران کو بڑا کریں گے اور تاثر دیں گے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں ،یہ لوگ اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا تاثر دے کر ووٹ لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کومضبوط کرناچاہتے ہیں اور ان کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے اور فرخ حبیب کے استعفے میں کیا فرق ہے ،ساتھ استعفے دیئے تھے ،ملک میں اب ضمنی الیکشن نہیں ہونے ،عام انتخابات ہونے ہیں ،عام انتخابات کب ہونے ہیں اب یہ ہم نے طے کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عام انتخابات کااعلان کریں اور الیکٹورل ریفارم کیلئے سب کوبلائیں ،یہ کہناکہ الیکشن ہار جائیں گے اس لئے انتخابات نہیں کرائیں گے یہ پھر تو آمریت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…