ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں اہم وزارتوں کے لئے نام سامنے آ گئے

datetime 29  جولائی  2022 |

پنجاب میں اہم وزارتوں کے لئے نام سامنے آ گئے

لاہور(این این آئی) وزیرداخلہ پنجاب کے لئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کے نام پر غور کیا جارہا ہے

جبکہ راجہ بشارت کووزیر قانون پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ سے متعلق اہم وزارتوں پر مشاورت جاری ہے،

وزیر داخلہ پنجاب کیلئے عمرسرفراز چیمہ اور فواد چوہدری کا نام زیر غور ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ

راجہ بشارت کو وزیر قانون پنجاب اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے

جبکہ چوہدری ظہیر الدین صوبائی وزیر پراسیکیوشنز پنجاب ہو سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے متوقع ناموں میں

میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر یاسمین راشد،حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چوہدری، سردار آصف نکئی،

حافظ عمار یاسر شامل تھے۔ذرائع کے مطابق یاسر ہمایوں راجہ، تیمور خان بھٹی، مراد راس، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان،

ساجد احمد خان، احسان الحق چوہدری، خدیجہ عمر کو بھی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…