ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی مذموم حرکت ،پاکستان نے کھیلوں کے عالمی ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارت کی مذموم حرکت کے بعد پاکستان نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کا بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنائے میں 28 جولائی سے 10 اگست تک 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کا انعقاد ہو رہا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاسی رنگ

دے دیا گیا جس پر پاکستان نے بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے بھارتی شہر چنائے میں شطرنج مقابلوں میں مدعو کر رکھا ہے، جس کے لیے پاکستانی دستہ پہلے ہی تربیت کر رہا تھا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بھارت نے عالمی کھیلوں کے اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہا کہ اس ایونٹ کی ٹارچ ریلے کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے گزارا گیا، مشعل کا ریلے 21 جولائی کو سری نگر سے گزرا گیا، تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کر کے بھارت نے عالمی برادری کو دھوکا دیا ہے، بین الاقوامی برادری کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کر سکتی۔ترجمان نے کہا بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع اقدامات ناجائز قبضے کو درست نہیں کر سکتے، احتجاج کے طور پر پاکستان نے 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کو انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا، پاکستان عالمی برادری سے بھی پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کرائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…