ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی آفیسرکی کار دریا میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اسکردو(این این آئی)اسکردو: بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں کار دریائے سندھ میں گرنے سے آرمی آفیسر

اور اہلیہ سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دریا میں گاڑی گرنے کا افسوس ناک واقعہ

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے شہر اسکردو کے علاقے کھرمنگ میں کارگل روڈ پر حادثہ بونگ پڑی کے مقام پر پیش آیا،

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دریا میں ڈوب گئے۔دریا میں ڈوبنے والے افراد میں آرمی ایوی ایشن کے

پائلٹ کیپٹن حسن اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ بھی شامل ہیں۔کار دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے تین افراد کی میتیں دریا سے نکال لی ہیں۔

آخری اطلاعا ت تک چار افراد کی تلاش جاری تھیں جس میں آرمی آفیسر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن حسن کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور وہ اسکردو کے رہائشی تھے،ڈوبنے والوں میں صادق حسین، روح اللہ، بتول، یزدان اور 2 سالہ طیبہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…