ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی تقرر و تبادلے شروع کر دئیے گئے ،آنے والے دنوں میں پنجاب میںپولیس اور بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی کیپٹل سٹی پولیس چیف بلال صدیق کمیانہ اورڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن رانا عبد الجبار کو

عہدوں سے ہٹا کر انٹیلی جنس بیورو جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ غیاث گل خان کو پنجاب سے تبدیل کر کے وفاق رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی جس کے لئے جلد فہرستیں مرتب کر لی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ آفس کی ڈسپوزل پر موجود گریڈ 19کے افسر وسیم عباس کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ( لینڈ ریکارڈ)بورڈ آف ریو نیو پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کی سینئر افسران سے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید موجود،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ایس پی سکیورٹی،ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی اے وی ایل ایس،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سی آر او موجود بھی موجود تھے جبکہ آپریشنز،انوسٹی گیشن ونگز، سکیورٹی ڈویژن کے تمام ایس پیزسی سی پی او آفس کے سینئر افسران بھی تقر یب میں شریک تھے۔

سینئر پولیس افسران نے ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کو تحائف،سوینئرز،پھولوں کے گلدستے پیش کئے،ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کا بطور سی سی پی او کمانڈ کے دوران بھرپور تعاون پر اپنی ٹیم کا شکریہ کیا۔ انہو ں نے کہاکہ دوران تعینا تی افسران اور سٹاف کا میرے سا تھ تعاون مثالی رہا۔

یادگار لمحات ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہاکہ تفویض کردہ ذمہ داریاں خلوص نیت،محنت سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کی ،وردی سے پیار ہے،ہمیشہ وردی کی عزت،شہریوں کی داد رسی کے لئے کام کیا،لاہور پولیس بلاشبہ ملک کی بہترین فورس ہے۔

کمانڈ کرنے پر فخر ہے،لاہور مشکل ورک فیلڈ ہے،ٹیم ورک سے لا اینڈ آرڈر،کرائم کنٹرول کے لئے بھرپور کوشش کی۔ ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،سینئر پولیس افسران نے بلال صدیق کمیانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکہا کہبلال صدیق کمیانہ درد دل رکھنے والے انتہائی پروفیشنل اور فرض شناس افسرہیں،بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں فرائض منصبی کے دوران خود اعتمادی اور پرفارمنس میں اضافہ ہوا،ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ا ن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…