بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس، حکومت کیلئے بری خبر، سماعت کا حکمنامہ جاری

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے

کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلاء کی طرف سے مزید وقت مانگا گیا، فریقِ دفاع کے وکلاء کی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے پہلی مرتبہ سنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کئی گھنٹے گزشتہ روز بھی کیس کی سماعت ہوئی، حکومت کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی اْنہوں نے بہتر یہ سمجھا کہ فرار ہو جائیں۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں ایسے کیسز سینئر ججز ہی سنتے ہیں، پاکستان کی حکومت پاکستان کی سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی، عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے تو بحران آتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت تب چلتی ہے جب ہارنے والا ہار کو تسلیم کرے، سپریم کورٹ کے ساتھ پی ڈی ایم کا سلوک ناقابلِ قبول ہے، درجنوں بار ایسوسی ایشنز نے اس رویے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں، یہ کیس یہاں آنے کا نہیں بنتا تھا، سپریم کورٹ پر سیاسی بوجھ نہ ڈالیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…