اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم ،چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اہم کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد ہی پارلیمانی پارٹی کی منظوری دیتا ہے ،سپریم کورٹ کی فل یا لارجر بینچ بنانے کی درخواست قانونی حق ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ قاسم سوری کی غیر آئینی اور غیر قانونی رولنگ پر بھی 5 ججز نے فیصلہ سنایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست گالی ،دھمکی اور دباؤ ڈالنے تک ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…