منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا فیصلہآنے کے بعدملک میں سیاسی اور آئینی بحران مزید سنگین ہوگیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے حکمران اتحاد اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے فل کورٹ بنچ کی تشکیل کی درخواست کو مسترد کرنے، حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کرنے اور چوہدری پر ویز الہیٰ کی پٹیشن کی سماعت

کے بائیکاٹ کے اعلان سے ملک میں جاری سیا سی اور آئینی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سیا سی حلقوں کا خیال ہے کہ بدقسمتی سے ریاست کے آئینی ادارے ٹکرائو کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے جو ہنگامہ خیز ہوگا، اگر حکومت نے یہ جنگ پارلیمنٹ کے ذ ریعے لڑنے کا فیصلہ کیا تو اسکے نہایت سنگین نتائج برآ مد ہونگے، حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ عندیہ دیاگیا ہے کہ عدلیہ کی پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت روکنے کیلئے قانون سازی کی جاسکتی ہے جو آئین کے تحت پارلیمنٹ کا حق ہے البتہ قانون سازی آئین کی روح کے مطابق ہے یا نہیں اسکی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہےاور ایسی قانون سازی کو سپریم کورٹ میں ہی چیلنج کیا جائیگا، عدلیہ کے اختیارات کے بارے میں آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے جو اسوقت حکومت کو حاصل نہیں ہے،قومی اسمبلی کے حالیہ سیشن کے دوران سپیکر پی ٹی آئی کے مستعفی ہونیوالے ممبران کی قسمت کا بھی فیصلہ کرینگے کیونکہ یہ ممبران اب ایوان میں واپس آکر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں جو محض تین ووٹوں کی کمزور اکثریت پر قائم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…