پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کمپنی میں عوام کا فیصلہ ماننے کی ہمت ہی نہیں ہے، فواد چوہدری

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت

برائہ راست نہ ہونے پر افسوس ہے اس طرح کے مقدمات کی سماعت لائیو ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صبح سے مریم نواز کمپنی پریس کانفرنس کررہی ہے، ان میں ہمت ہی نہیں کہ عوام کا فیصلہ مانے کیوں کہ یہ لوگ کبھی دھاندلی کے بغیر آئے ہی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا، حمزہ شہباز کو اتنی شرم نہیں اور الٹا انہوں ںے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حلف اٹھا لیا، تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر اعلی موجود نہیں جس سے پنجاب کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ لوگ انتخابات کی طرف آئیں لیکن ا?پ لوگ سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کر رہے ہیں، آگے بڑھنے کا واحد حل عوام کے فیصلے پر عمل کریں جو انتخابات سے ہی ہوگا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا فیصلہ آنا چاہیے اور طے ہونا چاہیے کہ ملک میں ا?ئین کی حاکمیت ہونی ہے۔ ٹرسٹی وزیراعلیٰ تھرسٹی وزیراعلیٰ ہے جس نے اپنی 63 رکنی کابینہ کا اعلان کرکے تمام حکم نامے نظر انداز کردئیے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر نواز شریف ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ مریم نواز ضمانت پر باہر ہیں وہ بھی ا?ج بڑی زبان درازی کر رہی تھیں۔ انہوں نے 1997 کی تاریخ کو دہرایا ہے۔ انہوں نے جتنے الزامات لگائے ہیں ان کی حیثیت کیا ہے۔

یہی جج تھے جب انہوں نے قاسم سوری کی رولنگ پر فیصلہ دیا تو آپ نے ملک کی مٹھائیاں ختم کردی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی واضح نظر آرہی ہے۔ اب کوئی وکیل آپ کے غیر قانونی کام کے دفاع کو تیار نہیں۔ اب مجھے کیوں نکالا والا بیانیہ دوبارہ چلایا جارہا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ لوگ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اب کیا سزا یافتہ لوگ پریس کانفرنس کرکے ہر کیس میں اپنی مرضی کیجج مانگیں گے۔ ان 13 جماعتوں نے مل کر نیب کو تالا لگا دیا ہے۔ نیب سمیت دیگر کیسز پر بھی ابھی بات ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی بھی اپنی حیثیت ہے اور چوہدری شجاعت پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…