اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوائے جانے کا انکشاف

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔ لاہور میں میڈیا

سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا کہ ہماری معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے، آپ اس طرح عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے وہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلان بی ہمارا نہیں، اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔ اْن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، آئین کو ملیامیٹ کردیا گیا، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں ،امید ہے کہ ہمیں انصاف ملیگا، انصاف نہیں ملے گا تو پھر لوگ خود اپنا راستہ بنائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں نفرت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…