ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو مریم نواز کے بارے میں بڑا مشورہ دے دیا

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف کو مریم نواز کے بارے میں بڑا مشورہ دے دیا

اسلام آباد ( آن لائن)پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر تقسیم اور اختلافات

میں شدت آنا شروع ہوگئی ہے اور پارٹی کے اندر غیر معمولی اہمیت کا حامل مریم نواز کا گروپ انہیں پارٹی کی چیئرپرسن

بنانے کے لئے متحرک ہوگیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ

شہباز شریف حکومت چلا سکے نہ ہی پارٹی جبکہ حمزہ شہباز بھی پرفارم نہ کرسکے جس کی مثال پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن

میں بدترین شکست ہے،پارٹی رہنمائوں نے مزید مشورہ دیا کہ اگر حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہے تو شہباز شریف حکومت چلاتے رہیں ،

شہباز شریف سے پارٹی کے صدر کا عہدہ واپس لیکر مریم نواز کو چیئر پرسن بنایا جائے ،پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ

نواز شریف کو فوری وطن واپس آنا چاہیے اور تمام معاملات کو خود ہینڈل کرنا چاہیے،اس وقت ملک اور پارٹی کو نواز شریف

کی اشد ضرورت ہے ،اگر نواز شریف کچھ ماہ مزید لندن میں قیام کرتے ہیں تو تب تک مریم نواز کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے اس سے اچھی چوائس کوئی نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…