منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2بہنوں سمیت 4جواں سال لڑکیاں دریائے سندھ میں مبینہ طورپر نہاتے ہوئے ڈوب گئیں

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں سمیت چار جواں سال لڑکیاں دریائے سندھ میںمبینہ طورپر نہاتے ہوئے ڈوب گئیں جن میں تین اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں جبکہ دو بہنوں میں سے ایک کوزندہ بچالیا گیا ۔

مقامی ذرائع ‘ میڈیا اور ریسکیو1122 اٹک کے حوالے سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام ضلع اٹک( پنجاب) کے علاقہ ملاں منصور کی حدود میں یہ المناک سانحہ اْس وقت پیش آیا جب دریائے سندھ کے کنارے 2 بہنوں سمیت 4 لڑکیاں مبینہ طورپر نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچ گئی جہاںریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک لڑکی کو زندہ بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق بچائی جانے والی18 سالہ لڑکی کی شناخت صاحبہ دخترسلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔ زندہ بچ جانے والی جواں سال لڑکی کو فوری طورپرریسکیو ایمبولینس میں قریب واقع تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حضرو پہنچادیا گیا۔ دریں اثناء دریائے سندھ میں ڈوب کر جانے والی باقی تین لڑکیوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران تینوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان لڑکیوں کا تعلق کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار سے ہے جنہوں نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ضلع اٹک کے علاقہ گوندل میں رہائش اختیارکررکھی تھی۔دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 17 سالہ رانیہ دختر سلیمان، 18 سالہ سلمیٰ دختر محمد جان اور17 سالہ ہادیہ دختر ابراہیم کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…