اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب مفتاح اسماعیل صاحب کسی بینک سے چیک کرلیں ڈالر کی سرکاری قیمت 225/226 روپے صرف ٹی وی اسکرینز تک محدود ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے کہا ہے کہ ’’شہباز شریف صاحب مفتاح اسماعیل صاحب کسی بینک سے چیک کرلیں ڈالر کی سرکاری قیمت 225/226 رپے صرف ٹی وی اسکرینز تک محدود ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ کامران خان کے مطابق ڈالر کی سرکاری قیمت تو 225 سے 226 روپے ہے لیکن اس وقت کوئی بھی بینک کسی صورت بھی کوئی ایل سی 234 روپے سے کم پر فائنل نہیں کر رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 سے 242 روپے میں خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کا خطرناک ’’فری فال‘‘ آج بھی جاری ہے، آج مزید 3 فیصد گراوٹ سے ڈالر سرکاری قیمت 226 رپے پہنچ گئی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطرے کی بڑی علامت ابھی چند بینکس نے 241 رپے فی ڈالر پر LCs فائنل ہوئی ہیں دعا ہے اب حکومت کسی تشویش کو اظہار کر ے گی۔
شہباز شریف صاحب مفتاح اسماعیل صاحب کسی بینک سے چیک کرلیں ڈالر کی سرکاری قیمت 225/226 رپے صرف ٹی وی اسکرینز تک محدود ہے دراصل کوئی بینک اب LCs کسی صورت 234 رپے سے کم نہیں فائنل نہیں کررہا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241/42 مل جانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) July 20, 2022
پاکستانی رپے کا خطرناک Free Fall آج بھی جاری ہے آج مزید 3 فیصد گراوٹ سے ڈالر سرکاری قیمت 226 رپے پہنچ گئی خطرے کی بڑی علامت ابھی چند بینکس نے 241 رپے فی ڈالر پر LCs فائنل ہوئی ہیں دعا ہے اب حکومت کسی تشویش کو اظہار کر ے گی
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) July 20, 2022