اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خانیوال کے علاقے کبیروالا میں مسجد کے امام نے عالمہ کا کورس کرنے آئی طالبہ کو مبینہ طورپر بے آبرو کردیا اور اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق درخواست گزار محمد یٰسین نے موقف اپنایاکہ “میری بھانجی مدرسہ مسجد رحمانیہ کرم پور میں عالمہ کا کورس کررہی تھی جوچند دن سے تاخیر سے گھر واپس لوٹ رہی تھی، 24جون کوبھی وقت پرگھر نہ پہنچی تو فکرہوئی، چنددیگر افراد کے ساتھ موقع پر پہنچا تو مسجد میں کوئی نہ تھا، حجرہ سے رونے کی آواز آئی تو وہاں گئے، ہمیں آتا دیکھ کر قاری مطیع الرحمٰن جو امام مسجد ہے، اپنی شلوار اٹھاکر بھاگ گیا۔
درخواست گزار کامزید کہناتھاکہ اندر گئے تو بھانجی کی بھی شلوار اتری ہوئی تھی جس نے اپنے کپڑے وغیرہ پہنے اور بتایا کہ مذکورہ قاری نے اس سے قبل بھی متعدد بار حرام کاری کی، دھمکی دیتا کہ کسی کو اس بابت بتایاتو ختم کروادے گا اور عزت کی وجہ سے چپ رہی ، آج پھر چھٹی کے بعد حجرے لایا ۔گزارش ہے کہ متعلقہ قاری کے خلاف کارروائی کی جائے ۔اس درخواست پر تھانہ صدر کبیر والا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔