پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کے کتنے ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں؟ فواد چوہدری کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہیکہ 22 جولائی کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 23 جولائی کو پنجاب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی زندگی حکومت اور جیل میں کٹ کھانے کے سوا کچھ ہے ہی نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے 5 سے زیادہ ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پنجاب میں ایم پی ایز کو اٹھانے کیلئے بندے غائب کرنے والوں نے ہی انکار کردیا ہے، جو ایکس اور وائے تھے وہ زیڈ ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ دی جائے تو ہم حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں مگر مریم اورنگزیب جیسے لوگ جو کونسلر نہیں بنے ان کے بیان نہیں ہونے چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 172 بندے تک پورے نہیں، ہمیں عبوری حکومت 90 دن سے ایک دن بھی زیادہ کسی صورت قبول نہیں، ہمارے 2 ایم پی ایز سے رابطہ کیا گیا اور بھاری رقوم کی پیش کش کی گئی، پیپلز پارٹی ن لیگ کی لاش پر کھڑی ہو کر بھڑکیں مار رہی ہے۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کر رہی ہے، تھوڑی بہت جو عزت الیکشن کمشنر اور ادارے کی رہ گئی اس پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے جمہوری روایات کی توہین کی، جمہوریت کمزور ہو رہی ہے مگر حمزہ کبھی کہیں تو کبھی کہیں اور جاتے ہیں، دسمبر میں آٹے کی قلت آجائے گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…