ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات کے نتائج پر شیخ رشید نے بھی ردعمل جاری کر دیا، شہباز شریف کو مشورہ دے دیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیس ختم پیسہ ہضم،آصف زرداری نے (ن) لیگ کوختم کردیا، مولانافضل الرحمان آئیں (ن) لیگ کے قل پڑھائیں، قوم نے غیرملکی سازش کوبلے سے پھینٹا ہے،آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آوازہے، میں نے

اتنی گھٹیا تھرڈ گریٹ حکومت کبھی نہیں دیکھی، اب کوئی حل نہیں شہباز شریف اسی ہفتے اسمبلی توڑیں، نگراں حکومت بنائی جائے اور الیکشن کا اعلان کیاجائے، پہلے ہی کہا تھا 15جولائی سے 30 اگست ملک کے اہم فیصلے ہو جائیں گے،رانا ثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں میں چھاپے مارے، منشیات فروش وزیرداخلہ کو کوئی شخص سلیوٹ مارنا بھی پسند نہیں کرتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ کو لاہور میں بلے نے 3 جگہ مارا ہے، باوقار غیر جانبدار اور شفاف الیکشن سے عوام میں خوشی کے لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے اور نیب میں اپنے بندے لگائے،اینٹی کرپشن میں گریڈ20کا آدمی لگایاتاکہ عمران خان کے ساتھیوں کو تنگ کیا جائے، ان کے جلسوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، ان کے خلاف ایک پرچہ بتائیں جو میں نے بطور وزیرداخلہ کیا ہو۔لاہور میں ان کو سیاسی طورپر ذبح کردیا گیا، شہباز شریف اب سی ڈی اے کا وزیراعظم رہ گیا ہے،شہبازشریف کی حکومت 2 ووٹ پر کھڑی ہے، اب اسمبلیاں توڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کے خلاف لاہورمیں رٹ پٹیشن دائرکی،اوورسیز کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جا رہا ہوں، اوورسیز میں 85 فیصدعمران خان کا ووٹر ہے۔معاشی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید نے کہاکہ 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، ترسیلات زر کم ہوگئیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔

ملک میں مہنگائی کی شرح34فیصدبڑھ گئی ہے اور کوئی حل نہیں، شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں،الیکشن کااعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سازش ہوئی تو انہوں نے سمجھا عمران خان گھر چلا جائے گا، عمران خان ان سب کو گھر بھیج کر جائے گا۔کیس ختم پیسہ ہضم،آصف زرداری نے (ن)لیگ کوختم کردیا، (ن)لیگ کا لکشمی چوک میں سیاسی جنازہ نکلا ہے، مولانا فضل الرحمان آئیں (ن) لیگ کے قل پڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نہ

قسط ملنی ہے، نہ کسی ملک نے ان کو پیسے دینے ہیں، آئی ایم ایف،قطر،سعودیہ عرب کسی نے انہیں ایک ٹکہ نہیں دینا۔عمران خان کا بیانیہ گھر گھر میں گھس گیا ہے، ملک میں جتناجلدی الیکشن ہوں اتنابہترہے۔عمران خان کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گا، جو ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہو، آئی ایم ایف سے عوام کیلئے بہتر چیزیں منظور کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی طرف سے جو کیا ہے اس کا فائدہ بھی ہمیں پہنچاہے،

بعض اوقات خاموش رہنا بھی فائدہ دیتا ہے، ہم پہلے بھی میڈیا والوں کو موبائل فون پر مہیا تھے آج بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے مشورے کے بغیرہی عمران خان کامطالبہ ہے قومی اسمبلی کا الیکشن کرایاجائے، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرناہے اگرمجھ سے کوئی رائے مانگی گئی تودوں گا، میری چھوٹی سی جماعت ہے لیکن چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…