ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں بدترین شکست ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔وزیراعظم نے مریم نواز اور

حمزہ شہباز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔دوسری جانب پاکستان علماء کونسل نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے صاف شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات لانے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج واضح کر رہے ہیں کہ ملک میں معاشی صورتحال کی بہتری اور استحکام کیلئے فوری طور پر صرف شفاف انتخابات کا فیصلہ کیا جائے اور اس کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے رزلٹ کو تمام جماعتوں کا تسلیم کرنا ایک خوش کن امر ہے ۔ چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات کے مطابق افواج پاکستان اور اس سے متصل اداروں نے سیاسی عمل سے علیحدہ رہ کر درست سمت قدم اٹھایا ہے ۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس پر سب سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مستقبل کیلئے غور و فکر کرتے ہوئے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی طرف لے جانے کی کوشش کرنی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…