اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شبلی فراز اور زلفی بخاری کوبھی گرفتارکرنے کی کوشش

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی

سے استعفیٰ آنا شروع ہوگئے ہیں،مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ اِکا دْکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پْرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں ۔دوسری جانب پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 158 میں جھگڑے کے دوران تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ن لیگی کارکن کا سر پھاڑنے پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار ی کیلئے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے۔مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر لڑائی شروع ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا گیا ہے جبکہ ن لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن میں جانے کا پرمٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے نہیں جانے دیا گیا۔ دونوں جانب سے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور کافی شور شرابہ کیا گیا۔پولیس اور رینجرز نے پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا اور صورتِ حال کو قابو میں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…