ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی، شیخ رشید

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ضمنی الیکشن سے دور رہے، قوم کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے، اتنے جھوٹے

کیس بنائے گئے ہیں کہ ہر روز ایک عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں آج اسٹیبلشمنٹ سے بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سترہ جولائی کا دن انتہائی اہم ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا الیکشن میں نے کبھی نہیں دیکھا، میں اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی قسم کی دھاندلی اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 عمران خان پر لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، یہ آرٹیکل 6 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، کوئی فیصلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عقل کی کمی ہے ، جو 2، 2 ووٹوں اور ایک، ایک ووٹ سے قوم پر مسلط کیے گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، اگر ان کا راستہ روکا گیا تو اس ملک میں ایک ایسی آگ پھیلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔انہوں نے کہا کہ سترہ جولائی کا دن پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے، اس میں عوام کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، کسی اور کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…