لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے ضمنی حلقہ پی پی 168 میں سینکڑوں شناختی کارڈ ملنے کے معاملے میں زیرحراست شخص کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہوگئی، اس پر تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں، یہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ڈرامہ کیا گیا، میں اس شخص کو جانتا ہی نہیں، مخالفین نے ان لوگوں کو پلانٹ کیا ہواہے، روزانہ سیکڑوں لوگوں سے بات ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی زیرحراست شخص کی فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ بات چیت کا نوٹس لے لیا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔