اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کی بلی اسٹیبلیشمنٹ کو ہی میاوں، کمال ہے ،حافظ حمد اللہ کا دلچسپ تبصرہ

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ طویل عرصہ تک خود بابا اسٹیبلشمنٹ کاترجمان رہنے والا فواد چوہدری اب اسی اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر خون لگنے کی بات کر رہا ہے ۔

رسوائی اب تحریک انصاف کی مقدر بن چکی ہے۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کمال ہے اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر خون لگنے کی بات وہ فواد چوہدری کررہا ہے جو کہ خود طویل عرصہ بابا اسٹیبلشمنٹ جنرل مشرف کاترجمان رہاہے۔ انہوں نے کہا فواد چوہدری اسی خون کی پیداوار اور چار سال مستفید ہوتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ کی بلی اسٹیبلیشمنٹ کو ہی میاوں میاوں کررہاہے۔ انہوں نے کہا فواد چوہدری نے اپنے اوقات سے بڑھ کر بات کرکے ریڈ لائن کراس کردی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کا ایجنڈا قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور جہاد کے نام پر فساد پھیلاناہے تاہم رسوائی اب تحریک انصاف کی مقدر بن چکی ہے۔ اور ہر طرف سے عمران نیازی کو ذلت اور بدنامی کاسامنا کرنا پڑھ رہاہے۔ انہوں نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیہ کو مسترد کرکے دفن کردیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…