عمران ریاض کو زہر دینے کا شبہ ، وکیل علی اشفاق نے تفصیلات بتا دیں

16  جولائی  2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک  ،صباح نیوز)معروف اینکر عمران ریاض خان کو دورانِ حراست زہر دئیے جانے کا  شبہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق  ان کے وکیل علی اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ  پچھلے 48 گھنٹوں میں عمران ریاض نے اپنے جسم میں کچھ علامات محسوس کیں جس کی

بنیاد پر انہوں نے اپنے خاندانی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔عمران ریاض کے خاندانی ڈاکٹر نے انہیں کہا کہ مزید ڈاکٹرز کو بھی پینل پر لیا جائے۔بعدازاں 3 ڈاکٹرز کے پینل نے عمران ریاض کا تفصیلی معائنہ کیا۔جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ مخصوص میڈیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی لیکن وہ ٹیسٹ کروانے کی سہولت پاکستان میں موجود نہیں۔اس مقصد کے لیے عمران ریاض کو دبئی جانا تھا جہاں انٹرنیشنل لیب میں ان کے سیمپل لیے جانے تھے جو وہاں سے جرمنی جانے تھے اور دو ہفتے بعد اس کی رپورٹ آنی تھی۔اس رپورٹ سے ہی واضح ہو گا کہ آیا ہمارے خدشات درست ہیں یا نہیں۔ہم نے بہت مشکلوں سے عمران ریاض کے لیے دبئی میں اپائٹمنٹ حاصل کی لیکن جب وہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو عمران ریاض کو بتایا گیا کہ آپ کا نام سٹاپ لسٹ میں ہے جب کہ قانون میں ایسی کسی لسٹ کا جواز موجود نہیں۔کسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا واحد راستہ ای سی ایل ہے۔قانون کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کی منظوری کا اختیار وفاقی کابینہ کو حاصل ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اینکر عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔عمران ریاض 19 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…