پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر بڑے عرصے بعد چین کی نیند سوئی، مریم نواز

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اس کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے جسے اس نے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا،17جولائی کو شیر اور بلے، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی جنگ نہیں بلکہ لاہور اور پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے

جو ہم ان سے چھین کر لیں گے، نواز شریف نے کہا ہے اگر اسی طرح عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتی رہیں تو دو ہفتے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید نیچے آئیں گی،مبارک ہو ہم مشکل وقت سے گزر آئے ہیں اب ہر آنے والا دن قوم کے لئے اچھی خبر لے کر آئے گا،پنجاب کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بزدار تھا فرح گوگی تھی یا پنکی پیرنی تھی،یہاں کٹھ پتلیوں نے آگے کٹھ پتلیاں رکھی ہوئی تھیں۔لاہور والوں آپ نے ہمارے ساتھ وفا نبھانی ہے اورہم آپ کے ساتھ وفا نبھائیں گے اور آپ کی زندگیوں میں بہاریں واپس لے کر آئیں گے۔ضمنی انتخابی حلقہ پی پی 168میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسد کا مطلب شیر ہے اور شیر اب شیروں میں آگیا ہے تو اب شیر بن کر دکھائے گا، شیرکو شیروں کے ساتھ ہی ہونا چاہیے گیڈروں کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کل بہت ہفتوں کے بعد جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی ہوں۔ مبارک ہو ہم مشکل وقت سے گزر آئے ہیں اب آنے والا ہر دن قوم کے لئے اچھی خبر لے کر آئے گا۔ 17جولائی کو لاہور میں چار نشستوں پر الیکشن ہے، میں جانتی ہوں لاہور نواز شریف کا تھا نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو کہنا چاہتی ہوں 17جولائی کو آپ کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ چار سال لاہور یتیم بھی تھا

اور لاوارث بھی تھا وہ لاہور جسے پورے پاکستان سے لوگ دیکھنے آیا کرتے تھے لیکن اگر ایک نالائق کی حکومت مزید ایک سال رہتی تو اس نے لاہور کو کھنڈر بنا کر دم لینا تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ لاہور اب دوبارہ ان لوگوں کے پاس آ گیا ہے جو دن رات ایک کر کے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے پنجاب کو سجایا، لاہور کو سجایا،جگہ جگہ ان کی خدمت کے نشان نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ

دور میں لاہور کو ترقی ملنا بند ہو گئی لاہور کو دوائیاں ملنا بند ہو گئیں جبکہ شہباز شریف کے دور میں پانچ بجے سڑکیں دھونے والی گاڑیاں آجاتی تھیں، چار سال بعد امسال عید الاضحی پر صفائی ستھرائی نظر آئی ہے جبکہ چار سال میں الائشوں کے ڈھیر لگے ہوتے تھے،اس بار پہلی بارحمزہ شہباز نے چوبیس گھنٹے میں نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب کی سڑکیں صاف کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں آج عمران خان لاہور آرہا ہے،میں

تو فخر اور عاجزی کے ساتھ اپنے بھائی حمزہ کے لئے مہم چلا رہی ہوں وہ ہمار ا وزیر اعلیٰ ہے لیکن اس سے پوچھنا بنتا ہے تمہارا وزیر اعلیٰ کہاں ہے، آپ کے چار سال میں کٹھ پتلی عثمان وزیر اعلیٰ رہا، وہ ایک بھی جلسے میں نظر نہیں آیا، کیا کسی نے عمران خان جلسے میں بزدار کو دیکھا ہے،اس نے لاہور کے لئے کچھ کیا ہوتا تو لاہور کو منہ دکھانے آتا۔ پنجاب کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بزدار تھا فرح گوگی تھی یا پنکی پیرنی تھی،

پچھلے دور میں لاہور کی ترقی کے چار سال ضائع ہو گئے،اگر یہاں پر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو سوچو لاہور کی ترقی آج کیا کہہ رہی ہوتی۔ چار سال اس لئے ضائع ہوئے کہ عمران خان خود سب سے بڑا کٹھ پتلی تھا اس نے آگے یہاں پر بزدار کو کٹھ پتلی رکھاہوا تھا،بزدار نے آگے فرح گوگی کو رکھاہوا تھا اس نے آگے ابراہیم مانیکا کو رکھاہوا تھا اس نے بشریٰ پیرنی کو رکھاہوا تھا۔ لاہور کی قسمت کس کے ہاتھ میں تھی تبھی لاہور اور پنجاب کا

یہ حال ہوا۔ آج میں سوال کرنا چاہتی ہوں کہ عمران خان بزدار کے لئے ووٹ نہیں مانگ رہا آج وہ کس کے لئے ووٹ مانگ رہا ہے، عمران خان اس کے لئے ووٹ مانگے گا جسے وہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خانے اپنے دو ر میں کبھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں کیں اور جب اسے معلوم ہوا کہ شہباز شریف قیمتیں کم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے تو زیادہ سیانا بنتا ہے اور کہتا ہے شہباز شرف قیمتیں کم کرو، تم چار سال مہنگائی کے طوفان توڑتے رہے ہو تمہارا قیمتیں کم کرنے سے کیا تعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور والوں میرے ساتھ وعدہ کرو 17جولائی کو گھروں میں کوئی نہیں بیٹھے گا،شیر پر مہرلگاؤ گے،ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آپ کی زندگیوں میں بہاریں واپس نہ لے آئیں،17جولائی کو انشا اللہ شیر دھاڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…