جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جو ہو گیا وہ ہو گیا ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے، شیخ رشید

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان کال دے گا، میں سمجھتا ہوں ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے، جو ہو گیا ہو گیا ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے،تمام اداروں سے درخواست ہے کہ 17 جولائی کو

شفاف ضمنی الیکشن ہونے دیں، اس سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ لوگ سارا ملبہ آپ پر ڈال دیں گے،حکومت کا دماغ کام نہیں کر رہا، حکومت نے پریشانی کے عالم میں پرسوں میری سکیورٹی واپس لی ، یہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب 5 سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں،15 اگست سے 30 اگست تک ملکی سیاست کے اہم فیصلے ہونے ہیں، خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے، جو جیتے وہ آگے آئے جو ہارے وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے لیکن اس کا ٹیسٹ کیس 17 جولائی کو ہوجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا کو خبر دی گئی کہ اینٹی کرپشن نے مجھے بلایا ہے، جبکہ مجھے اینٹی کرپشن کاکوئی نوٹس موصول ہی نہیں ہوا، جسے زمین بیچی اس کا چیک بھی بائونس ہو گیا، زمین میری ہے میں بیچوں یا نہیں تم مامے لگتے ہو، مجھے نوٹس دیں میں حاضر ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اپنی 16 ویں وزارت چھوڑی ہے، میں اس حکومت کو کہتا ہوں کہ وہ میری آخری وزارت کے علاوہ گزشتہ 15 وزارتوں کی بھی چھان بین کرلیں، میں نے اپنی کسی وزارت میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتار کرنا ہیتو کرلیں لیکن اس کا صلہ ضرور ملے گا۔انہوںنے کہا کہ مفتاح اسماعیل تو کہہ رہے تھے کہ اسحاق ڈار 17 جولائی سے پہلے پاکستان آئیں گے، اب تو نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اور بھتیجے وزیراعلی ہیں تو نواز شریف کیوں نہیں آرہے،

میں نے تو ان کا پاسپورٹ روکا ہوا تھا اب تو انہیں پاسپورٹ مل چکا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اپنا سیاسی فیصلہ لے دے کر کیا ہے، 45 دن کے اندر قوم کو سب کچھ پتہ چل جائے گا۔شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی کہ 15 اگست سے 30 اگست تک ملکی سیاست کے اہم فیصلے ہونے ہیں، خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے، جو جیتے وہ آگے آئے جو ہارے وہ اپوزیشن کر کردار ادا کرے، لیکن اس کا ٹیسٹ کیس 17 جولائی کو ہوجائے گا۔

17 جولائی کو اگر دھاندلی ہوئی یا عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو پھر یہ جان لیں کہ یہ لاہور ہے، جب اس شہر کے لوگ جاگتے ہیں تو بھرپور طریقے سے جاگتے ہیں اور کوئی بھی عوام پر گولی نہیں چلا سکتی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ تمام اداروں سے درخواست ہے کہ 17 جولائی کو شفاف ضمنی الیکشن ہونے دیں، اس سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا، اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ لوگ سارا ملبہ آپ پر ڈال دیں گے،اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان کال دے گا، میں سمجھتا ہوں ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے، جو ہو گیا ہو گیا ہمیں اسٹبلشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…