جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مون سون کا دورانیہ طویل اور معمول سے زیادہ بارشیں کیوں ہو رہی ہیں ؟ماہرین موسمیات نے اصل وجہ بتا دی

datetime 14  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ماہرین موسمیات نے مون سون کا دورانیہ طویل ہونے اور معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسموں کی شدت کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں نے مون سون بارشوں کا پیٹرن بھی بدل دیا ہے۔

مون سون بیلٹ میں اضافہ ہو گیا ہے اور مون سون ہوائیں ان خطوں تک بھی پہنچنے لگی ہیں جو مون سون بیلٹ میں نہیں آتے تھے۔ماہرین موسمیات نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں مون سون ہوائیں مغربی بلوچستان پر اثر انداز نہیں ہوتی تھیں تاہم حالیہ مون سون ہوائیں بلوچستان، ایران، عمان اور متحدہ عرب امارات تک جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ماہرین نے بتایا کہ پچھلے سال مون سون ہواؤں نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، سمندر کے زائد درجہ حرارت سے سائیکلون اور مون سون سسٹم شدت اختیار کرنے لگے ہیں، مون سون کا دوسرا سسٹم بھی بحیرہ عرب کے زائد درجہ حرارت کے باعث شدت اختیار کر سکتا ہے۔ماہرین موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے پیشگوئی کی کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش ہو سکتی ہے، ٹھٹہ، بدین، کیٹی بندر ، نوری آباد اور کیرتھر رینج سے بادل کراچی شہر کی جانب آسکتے ہیں جب کہ رات میں بھی بارش کا امکان رہے گا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی میں بارش کے حوالے سے 15 سے 17 جولائی کا دورانیہ بہت اہم ہے۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ بحیرہ عرب تک آ رہا ہے، کراچی میں دوپہر یا شام میں بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا سسٹم بھی طاقتور ہے، 18 جولائی تک سسٹم سندھ پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…