جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا،مریم نواز

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ جیتے گی نہیں ، جیت چکی ہے، فتنہ خان انتشار کا دوسرا نام ہے ، نا اہلی، مہنگائی اور کرپشن کو شکست دیں گے، مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں،

آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں اللہ تعالیٰ کی شان دیکھ رہی ہوں، لیہ میں اس سے بڑا جلسہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، لیہ والوں نے اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ دیئے ہیں، لیہ میں داخل ہوئی تو میلوں دور جلوس دیکھے، لیہ والوآپ پر میرا قرض رہا جو خدمت کر کے اتاروں گی۔ انہوںنے کہاکہ لالہ طاہر کو پیشگی مبارکباددیتی ہوں ، آپ الیکشن جیت چکے ہیں، 17جولائی کو لیہ سے شیر، شیر شیر کی آواز آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو شیر کا مقابلہ گیڈر کی لائی ہوئی مہنگائی، کرپشن، نااہلی، نالائقی اور بے روزگاری سے ہے، شیر کا مقابلہ، فتنہ اور انتشار سے ہے، 17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے، عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عمران خان نے پنجاب میں تباہی، نواز شریف نے خوشحالی کے منصوبے لگائے، اسلام آباد کی حدود سے آکر گالم گلوچ کر کے واپس چلا جاتاہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار کیلئے فتنہ خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا، مردان اور صوابی ڈوب گئے فتنہ خان پنجاب ڈبونے آگیا ہے، نواز شریف نے سی پیک عمران خان نے جی پیک بنایا، بنی گالا منی گالا بن گیا، کل جلسے میں عمران خان رو رہا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تمہیں رونا نہیں آیا،

آلو پیاز کی قیمت پتہ کرنے والی حکومت آگئی تو تمہیں رونا آگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ اب مگر مچھ کے آنسو بہاتہ ہے، عوام کے رونے کے دن گزر گئے اب فتنہ خان کے رونے کا وقت ہے، عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، عوام جانتے ہیں تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مشکل فیصلے جتنے کرنے تھے کرلیے اب اچھا وقت دستک دے رہا ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی،

وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منگوالی ہے۔انہوںنے کہاکہ 17 جولائی کے بعد 100 یونٹ تک مفت بجلی غریب عوام کو فراہم کی جائے گی، عمران خان تم نے رونا ہے رولو، عمران خان نے 4 سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کیں، جاتے وقت خزانہ خالی کرنے کیلئے قیمتیں کم کردیں، اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا اور ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی، گزشتہ روزجلسے میں کہتا ہے پٹرول کی قیمتیں کم کرو، تمہارا کیا تعلق قیمتیں کرنے سے، بیگانے کی شادی میں عبداللہ کو دیوانہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…