پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آرٹیکل 62 ایف کے تحت 19 حلقوں کے ن لیگی امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے 19 امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، آرٹیکل 62 ایف کے تحت 19 حلقوں کے ن لیگ کے امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان

میں کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ یہ 19 لوگ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، تمام حلقوں میں ن لیگ کا ورکر ان کے ساتھ نہیں اس لیے آدھی کابینہ سے استعفیٰ دلوانا پڑا، امید ہے کہ الیکشن کمیشن ایک سے دو دن میں ہماری درخواست پر فیصلہ کر دے گا۔انہوں ن یکہاکہ ایکس اور وائے کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ کچھ نہ کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک انقلاب کے لیے تیار ہے، چاہتے ہیں کہ ووٹ سے انقلاب کی طرف بڑھیں، ملک کی اشرافیہ کو حالات سمجھنے کی ضرورت ہے، ووٹ کے ذریعے تبدیلی عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہی واحد راستہ ہے، ہم نے عوام کو حکمرانوں کے محلات کی طرف جانے سے روکا ہوا ہے، اگر انقلاب کو روکا گیا تو حالات مختلف ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دھاندلی کا بیانیہ بار بار سامنے آ رہا ہے، مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا، پیٹرول کی قیمتیں 150 روپے فی لیٹر ہونی چاہئیں۔سابق وفاقی وزیر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 22 تاریخ کو حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ نہیں ہوں گے، حمزہ شہباز ابھی خانہ پْری کے لیے ہیں۔فواد چوہدری نے وفاقی وزیرِ داخلہ سے متعلق کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ گھنٹہ گھر چوک میں ایک گھنٹہ کھڑے ہو جائیں تو پورے فیصل آباد کے شناختی کارڈ بلاک کرنا پڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…