اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دلی خواہش ہے کہ بلاول میری زندگی میں وزیراعظم بنے ، آصف زرداری

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ( آئی این پی )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب پیپلز پارٹی ، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے ، اٹھارویں ترمیم پر میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ، میں کہتا ہوں مضبوط کیا ہے، ملک میں مہنگائی کے قصور وہیں جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا ۔

دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں۔ سابق صدر مملکت و شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زردری نے نواب شاہ میں عید ملن پارٹی میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں و عہدیداران سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے، ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے ، چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دورے کرنے کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں اوریہ کام ایک دن کا قصہ نہیں ہے ،میں اب پنجاب جارہا ہوں مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں ہے۔ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے، اب میںلاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بنائوں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے اور جب پورے ملک سے ہماری میت جب لحد میں اتاری جائے گی تو ہمارا کفن پارٹی پرچم ہوگا۔

آپ کو دعا دیتا رہوں گا کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں، بچیوں کو تعلیم دینے میں پاکستان کا بھلا ہے اور پاکستان کے بھلے میں ہی سب کا بھلاہے۔انھوںنے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی، 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا ہے میں کہتا ہوں مضبوط کیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بنتا دیکھوں ،جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے میرے دوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ آج ہمیں تکالیف ہیں، ملک میں مہنگائی ہے، یہ سب ان کا قصور ہے جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، ٹی آر او اور پی آر او الیکشن کروانا بیوقوفی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…