پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی پر کنٹرول کے لیے چین کے خلاف ٹرمپ دور کے اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں اس بات پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں کہ آیا مہنگائی کو کم کرنے کے لیے چین پر عائد اضافی محصولات کی میعاد ختم ہونے کی اجازت دی جائے یا پھر بیجنگ کے خلاف ان اقدامات کی تجدید کی جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اب اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بعض چینی درآمدات پر ٹرمپ دور میں جو اضافی محصولات عائد کی گئی تھیں، ان کو ختم کر دیا جائے یا نہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کیریئن ژاں پیئر نے کہا کہ بائیڈن کی ٹیم اب بھی اس حوالے سے مختلف حکمت عملیوں پر غور کر رہی ہے اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں بہت طرح کے مختلف عناصر ہیں، خاص طور پر پچھلی انتظامیہ نے یہ ٹیرف بہت ہی غیر منظم طریقے سے نافذ کیے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر ہمارے پاس درست نقطہ نظر موجود ہونا چاہیے۔ تاہم دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے کہا کہ وہ اس اضافی ڈیوٹی سے ملنے والے فوائد کو ترک کرنے سے گریزاں ہیں۔ لیکن امریکی محکمہ خزانہ کی سکریٹری جینٹ ایلن نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بعض محصولات سے توکوئی بھی اسٹریٹیجک مقصد حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ایلن نے یہ بھی دلیل دی کہ ٹیرف کو از سر نو ترتیب دینے سے افراط زر کی شرحوں میں کسی حد تک کمی آسکتی ہے، جو کہ فی الوقت 40 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…