بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالی شخصیات کو ایوارڈز سے نواز دیا گیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی) نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے 15 مارچ 2019 کو مسجد النور اور اسلامک سنٹر لنووڈ پر ہونے والے حملوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والی 10 شخصیات کو ایوارڈز سے نواز دیا گیا ہےـ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نعیم رشید (بعد از مرگ) اور لن ووڈ اسلامک سینٹر کے ہیرو عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ نیوزی لینڈ کراس(NZC) سے نوازا گیا ہےـ

نیوزی لینڈ حکومت نے گزشتہ سال ان شخصیات کو ان کی بہادری پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے اس تقریب کا انعقاد نہ ہوسکا اس سلسلے میں گذشتہ روز ٹاؤن ہال کرائسٹ چرچ میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب کی مہمان خصوصی گورنر جنرل آف نیوزی لینڈ ڈیم سنڈی کیرو نے ایوارڈز تقسیم کیےـ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نعیم رشید جنہوں نے مسجد النور میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور حملہ آور کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ان کی اس بہادری کے اعتراف میں نیوزی لینڈ حکومت نے انہیں اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ نیوزی لینڈ کراس(NZC) دینے کا اعلان کیا تھا نعیم رشید شہید کی اہلیہ عمبرین نعیم اور ان کے بچوں نے ایوارڈ وصول کیا اس کے علاوہ اسلامک سنٹر لن ووڈ کے عبدالعزیز سمیت دیگر شخصیات نے بھی گورنر جنرل سے اپنے اپنے ایوارڈ وصول کیےـ اس موقع پر نیوزی لینڈ حکومت کے وزراء پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ اور مسلم کمیونٹی کے رہنما بھی موجود تھےـ

واضح رہے کہ ڈاکٹر نعیم رشید کی اس بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان بھی ان کو تمغہ شجاعت سے نواز چکی ہےـایوارڈ وصول کرنے پر نعیم رشید شہید کے بیٹے عبد اللہ نعیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میں محسوس کر رہا ہوں کہ نیوزی لینڈ نے میرے والد کی عزت کی ہے اور میں جانتا ہوں کہ ان کے اعمال اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ کون تھے اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں ان کا بیٹا ہوں۔

مجھے ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے اور میں شکرگزار ہوں کہ نیوزی لینڈ نے ان کی بہادری کے اعتراف میں نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازاـ مساجد پہ حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے دیگر افراد میں مسٹر لیئم کرسٹیان آرمنڈ بیل’ سینئر کانسٹیبل سکاٹ ایرک کارموڈی’ سینئر کانسٹیبل جیمز اینڈریو میننگ اور زیاد شاہ کو نیوزی لینڈ بریوری ڈیکوریشن ایوارڈ جبکہ مسٹر لانس ہنری بریڈ فورڈ’ مسٹر وین میلے’ مسٹر مارک گیری ملراور مسٹر مائیکل جیمز رابنسن کو یوزی لینڈ بریوری میڈل سے نوازا گیا ہےـ

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…