پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینئر صحافی عمران ریاض کی گرفتاری ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینکر عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت میں کہا کہ رات کو رپورٹ آئی ہے کہ اینکر عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ۔

عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل نے مجھے فون کر کے بتایا کہ وہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہیں۔وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پولیس نے عمران ریاض کے خلاف 17 مقدمات درج ہونے کی رپورٹ دی، لاہور ہائی کورٹ میں الگ سے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو رات کی ایف آئی آر سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا بلکہ یہ چھپائی گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر عدالت کا اپنا دائرہ اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، اٹک میں عمران ریاض خان کی گرفتاری ہوئی جو اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ اس عدالت نے واضح احکامات دیے تھے جن کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران ریاض خان کو اسلام آباد پولیس نے نہیں پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے، ہم اس کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ اگر لاہور ہائی کورٹ کہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری ہوئی ہے تو وہ آرڈر اس عدالت کے سامنے لے آئیے گا، ابھی یہ آپ کے مفاد میں ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔اس موقع پر عمران ریاض کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے جواب میں کہا کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے، ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…