ریاض(این این آئی)اس سال میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔ایوان شاہی نے حج کا خطبہ دینے کیلیے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے نام کی منظوری دے د ی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حج کا خطبہ مسلمانان عالم کے ساتھ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے اسلام کا انسانیت نواز پیغام ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی عالمی معاشرے کو درپیش مسائل کے اسلامی حل پیغامات کی صورت میں پیش کریں گے۔رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی 12 اگست 2016 کو سیکریٹری جنرل تعینات کیے گئے تھے۔وہ اسلامی فقہ کے تقابلی مطالعے میں گریجویشن ہیں۔ وہ آئینی قانون اور جنرل قانون کے مطالعات اور تقابلی عدالتی مطالعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہیں۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سعودی عرب، خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کا زبانی امتحان لیتے ہیں۔ڈاکٹر العیسی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ فقہی، قانونی و فکری اور انسانی حقوق کے موضوعات پر مدلل علمی مقالات، معتبر مجلات میں شائع کرتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر العیسی عدلیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بننے سے قبل اعلی عدالت کے سربراہ کیعہدے تک پہنچ چکے تھے۔متعدد ممالک اور عالمی اداروں و تنظیموں سے ایوارڈز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ملائیشیا وفاقی روس، سینیگال، سری لنکا، مصر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بلغراد وغیرہ ممالک سے اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ لاہور پاکستان کی مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیے ہوئے ہے۔